علامہ زبیر احمد ظہیر کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا ، سراج الحق سمیت علماء ومشائخ اور سیاسی رہنماؤں کی شرکت

علامہ زبیر احمد ظہیر کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا ، سراج الحق سمیت علماء ...
 علامہ زبیر احمد ظہیر کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا ، سراج الحق سمیت علماء ومشائخ اور سیاسی رہنماؤں کی شرکت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کےسربراہ اوراسلامی نظریاتی کونسل کےسابق رکن علامہ زبیر احمد ظہیر کی اہلیہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدگلبرگ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین علامہ زبیر احمد ظہیر کی اہلیہ طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں ،وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھیں،مرحومہ پابند صوم صلوۃ ،تہجد گزار اور عمدہ اخلاق و اطوار کی مالک خاتون تھیں۔ان کی نماز جنازہ فردوس مارکیٹ ڈی گراؤنڈ گلبرگ میں ادا کی گئی اور بعد ازاں میت کو  جی بلاک کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد،جماعت اہل حدیث کے امیرمولانا عبد الغفار روپڑی ،نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،میاں مقصود احمد ،مولانا میاں محمد جمیل ،مولانا رانا محمد نصراللہ خان ،امتیاز احمد مجاہد ایڈووکیٹ ،مولانا مفتی سید عاشق حسین شاہ ،سابق ایم پی اے حافظ میاں محمد نعمان ،مولانا محمد نعیم بادشاہ،مولانا محمد طیب معاز،خالد شہزاد فاروقی ، سابق صوبائی وزیرڈاکٹر محمد شفیق، ناظم ڈاکٹر ذکاءاللہ گھمن سمیت بڑی تعداد میں علماء و مشائخ،سیاسی و سماجی کارکنوں اورسینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -