جنوبی افریقہ کی سری لنکا کے خلاف فتح، معروف کمنٹیٹر کو آصف علی کی یاد آگئی، کیا کہا؟ آپ بھی جانیے

جنوبی افریقہ کی سری لنکا کے خلاف فتح، معروف کمنٹیٹر کو آصف علی کی یاد آگئی، ...
جنوبی افریقہ کی سری لنکا کے خلاف فتح، معروف کمنٹیٹر کو آصف علی کی یاد آگئی، کیا کہا؟ آپ بھی جانیے

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر کو پروٹیز کا آصف علی قرار دیدیا۔

ڈیوڈ ملر نے آج سری لنکا کے خلاف فتح میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے آخری اوور دو فلک شگاف چھکے لگا کر ٹیم کو اہم میچ میں فتح دلائی۔جس کے بعد جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل میں رسائی آسان ہوگئی ہے۔آصف علی نے گزشتہ روز افغانستان کے خلاف ایک اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فتح دلائی تھی۔ ڈیوڈ ملر کے چھکوں پر ٹویٹ کرتے مائیکل وان نے لکھا کہ ڈیوڈ ملر جنوبی افریقہ کے آصف علی ہیں۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -