سابق کپتان جاوید میاں داد نے آصف علی کی بیٹنگ پوزیشن کے حو الے سے بڑا مشورہ دے دیا 

سابق کپتان جاوید میاں داد نے آصف علی کی بیٹنگ پوزیشن کے حو الے سے بڑا مشورہ دے ...
سابق کپتان جاوید میاں داد نے آصف علی کی بیٹنگ پوزیشن کے حو الے سے بڑا مشورہ دے دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ آصف علی کا مائنڈ سیٹ بالکل ٹھیک ہے اور آصف علی کو اوپنر کے طور پر بھی لایا جاسکتا ہے۔ ایسے کھلاڑیوں کو پروموٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان ٹیم نیوزی لینڈ اور بھارت کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے جبکہ افغان ٹیم کے کھلاڑی کافی محنت کر رہے ہیں۔ افغان ٹیم کے کھلاڑی بھی خود کو ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید میاں داد نے کہا کہ میچ میں ہار جیت تو ہوتی ہی ہے اور کوئی بھی باولر مار کھا سکتا ہے،5 باولرز میں سے ایک کو تو مار پڑتی ہی ہے اور ہماری جو ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے گئی ہے وہ بیسٹ آف بیسٹ ہے۔ میچ سے پہلے منفی نہیں سوچنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں تمام کھلاڑی بہت اچھے ہیں اور اگر کھلاڑی اچھے نہ ہوتے تو ٹیم میں نہ ہوتے۔

مزید :

کھیل -T20 World cup -T20 Expert Opinion -