وزیر اعظم عمران خان کی رواں سال37 فیصد زائد ٹیکس محصولات جمع کرنے پر ایف بی آر کومبارکباد

وزیر اعظم عمران خان کی رواں سال37 فیصد زائد ٹیکس محصولات جمع کرنے پر ایف بی آر ...
وزیر اعظم عمران خان کی رواں سال37 فیصد زائد ٹیکس محصولات جمع کرنے پر ایف بی آر کومبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں رواں سال37 فیصد زائد ٹیکس محصولات جمع کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )کومبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پراپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران ٹیکس محصولات 1840 ارب روپے رہے جو گزشتہ مالی سال کے اس دورانیہ کے مقابلہ میں37 فیصد ہے جس پر ایف بی آر کو مبارکباددیتے ہیں،اکتوبر میں ٹیکس کے طے شدہ ہدف سے تجاوز کرگیا۔انہوں نے کہا کہ یہ سب مضبوط معاشی کارکردگی کے باوجود ممکن ہوا،پروپیگنڈہ کے باوجود انکم ٹیکس میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

قومی -