بابر اعظم کی والدہ آئی سی یو میں لیکن ان کے والد  پھر بھی ورلڈ کپ دیکھنے کیوں گئے؟ ایسی وجہ بتادی کہ آپ  کو بھی فخر ہوگا

بابر اعظم کی والدہ آئی سی یو میں لیکن ان کے والد  پھر بھی ورلڈ کپ دیکھنے کیوں ...
بابر اعظم کی والدہ آئی سی یو میں لیکن ان کے والد  پھر بھی ورلڈ کپ دیکھنے کیوں گئے؟ ایسی وجہ بتادی کہ آپ  کو بھی فخر ہوگا
سورس: Instagram

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کا کہنا ہے  کہ ان کی اہلیہ سرجری کے بعد انتہائی نگہداشت (آئی سی یو)  میں ہیں لیکن وہ اس کے باوجود بابر کا حوصلہ بڑھانے کیلئے متحدہ  عرب امارات (یو اے ای) گئے تاکہ وہ کمزور نہ پڑ جائے۔

انسٹاگرام  پر اعظم صدیقی نے اپنے صاحبزادوں اور اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور کہا "کچھ سچ اب میری قوم کو پتہ ہونا چاہیے، آپ سب کو مبارک تینوں جیت پر ،ہمارے گھر پر بڑا امتحان تھا۔  جس دن انڈیا سے میچ تھااُس دن بابر کی والدہ شدید نگہداشت میں تھی ، اُن کا آپریشن ہواتھا، بابر شدید پریشانی میں یہ تینوں میچ کھیلا۔

بابر اعظم کے والد کا مزید کہنا تھا " میرا یہاں آنا نہیں بنتا تھا پر میں آیا کہ بابر کہیں کمزور نہ پڑ  جائے، کرم ہےپروردگا ر کا اب وہ ٹھیک ہیں،  بات شیئر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ خدارا اپنے قومی ہیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نہ  بنایا کریں ، اور ہاں مجھے پتہ ہے مرے بغیر جنت نہیں ملتی،  اگر مقام ملتا ہے تو امتحان بھی دینے پڑتے ہیں، پاکستان زندہ باد۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -