پنجاب میں شوہر کے دوست نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا
اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے شہر حجرہ شاہ مقیم میں شادی شدہ خاتون کو شوہر کے دوستوں نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا
جیو نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون رمضانہ کوثر نے الزام عائدکیا ہے کہ اس کے شوہرکا دوست عباس زبردستی گھر میں داخل ہوا اور بچوں پر پستول تان کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون کے مطابق ملزم نے ویڈیو اور تصاویر بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔