جو شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے ساتھ کیا میں بھی وہی کرنا چاہوں گا، ٹرینٹ بولٹ نے اپنے ارادے ظاہر کردئیے

جو شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے ساتھ کیا میں بھی وہی کرنا چاہوں گا، ٹرینٹ ...
جو شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے ساتھ کیا میں بھی وہی کرنا چاہوں گا، ٹرینٹ بولٹ نے اپنے ارادے ظاہر کردئیے

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کے سٹار باؤلر ٹرینٹ بولٹ نے کہا ہے کہ میں بھارت کے ساتھ وہی کچھ کرنا چاہوں گا جو کہ شاہین شاہ آفریدی نے چند روز قبل ان کے ساتھ کیا تھا۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ٹرینٹ بولٹ کا کہنا تھا کہ ابھی مجھے معلوم نہیں ہے کہ بھارت کے خلاف کونسا باؤلر کونسے اوور کرے گا، تاہم شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے خلاف جو باؤلنگ کی وہ کسی بھی بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر کے لیے بہترین چیز تھی، یقنی طور پر اگر مجھے موقع ملا تو میں وہی کچھ کرنا چاہوں گا جو شاہین شاہ نے کیا تھا، دبئی میں اگر سوئنگ ملی تو  اسی طریقے سے باولنگ کرنے کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ بھی دبئی میں ہی کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفرید ی نے روہت شرما، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کی تھی۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -