رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،350 غیرقانونی افغان باشندے گرفتار

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،350 غیرقانونی افغان باشندے گرفتار
رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،350 غیرقانونی افغان باشندے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹر ی(ڈیلی پاکستان آن لائن)رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 350 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم نائن موٹروے پر رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 مسافر کوچز میں سوار350 غیرملکی افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ،حراست میں لئے جانے والے افغان باشندوں سے افغانستان کے شناختی کارڈ برآمدہوئے۔
پولیس کے مطابق حراست میں لئے جانے والوں میں 250 مرد 60 خواتین اور بچے شامل ہیں،زیرحراست غیرملکیوں کیخلاف تھانہ جامشورو پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ۔