سینئرسیاستدان اور معروف قانون دان لطیف کھوسہ نے اپنی پارٹی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

Oct 30, 2024 | 08:19 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی مشکل وقت سے نکل آئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی موروثی سیاست کےحق میں نہیں ہے، میرا سیاسی تجزیہ ہے بانی پی ٹی آئی نومبر میں رہا ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی مشکل وقت سے نکل آئی ہے، بشریٰ بی بی بہت زیادہ سیاسی بصیرت رکھتی ہیں، میری نظرمیں بشریٰ بی بی کو فوکل پرسن بنانا چاہیے، یہ میری ذاتی رائے ہے فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کرنا ہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کے حوالے سے سوال پر اپنے جواب میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لوکےکہنے پر بانی پی ٹی آئی کو نکالا گیا تھا، ہمیں کوئی فیور نہیں چاہیے۔بشری ٰ بی ی کی ضمانت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نوماہ بعد بشریٰ بی بی کی ضمانت ہوئی ہیں، توشہ خانہ کی گھڑیوں سےعمران خان کی اہلیہ کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے اتحادی حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ موجودہ اسمبلی فارم47 کی  پیداوار ہے، ترمیم کے دوران اخترمینگل اپنے سینیٹرزڈھونڈتے رہے۔جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کو کسی صورت خالی میدان نہیں دینا، جوڈیشل کمیشن میں شمولیت کا فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہوا۔

مزیدخبریں