اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے وزیراعظم کی کوششیں رنگ نہ لا سکیں،حکومت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی ایوانوں میں لابنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکومت نے لابنگ کیلئے 3رکنی کمیٹی بھی بنا دی، کمیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی معافی رہائی اور وطن واپس بھیجنے کے حق میں لابنگ کرے گی۔