تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کیلئے عمران خان کو نام بھجوا دیئے

Oct 30, 2024 | 04:35 PM

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جوڈیشل کمیشن کے لئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نام بھجوا دیئے۔
ذرائع کے مطابق تجویز کنندہ ناموں میں کوئی بھی وکیل شامل نہیں، قومی اسمبلی سے عمر ایوب، اسد قیصر، علی محمد خان، عامر ڈوگر کے نام جبکہ سینیٹ سے شبلی فراز، محسن عزیز اور عون عباس بپی کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔
جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ایک ایک رکن شامل ہوگا۔
بانی پی ٹی آئی تجویز کردہ ناموں میں سے دو ناموں کی حتمی منظوری دیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تجویز کردہ نام سپیکر کو بھجوایا جائے گا۔

مزیدخبریں