سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی لاہور پریس کلب آمد

Oct 30, 2024 | 06:05 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے لاہور پریس کلب کے پروگرام "میٹ دی پریس" میں شرکت کی۔

اس موقع پر کلب کے صدر ارشد انصاری، سیکرٹری زاہد عابد، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور دیگر ممبران نے انہیں خوش آمدید کہا۔

صدر ارشد انصاری نے سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک محمد احمد خان ایک ایسے سیاستدان ہیں جو ہمیشہ کام کرواتے ہیں۔ انہوں نے مرحوم صحافی اخلاق احمد باجوہ کے بیٹے کے لئے نوکری کا بندوبست کیا اور ان کی فیملی کو ایوان کی تین دن کی تنخواہ دی۔ یہ اقدام ویلفیئر کی ایک مثال ہے۔

سپیکر نے کہا کہ انہوں نے طالب علمی سے ہی لاہور پریس کلب کو ایک مؤثر ادارہ سمجھا ہے اور اخلاق باجوہ کی خدمات کو کبھی نہیں بھلا سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی بلڈنگ جمہوریت کا گھر ہے اور صحافیوں کی محنت قابل تحسین ہے۔

صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے چھبیسویں آئینی ترمیم کو درست سمت کی طرف ایک قدم قرار دیا اور معاشرتی بہتری کے لئے ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔

تقریب کے اختتام پر صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد نے سپیکر ملک محمد احمد خان کو لاہور پریس کلب کی اعزازی ممبرشپ کا سوینیئر پیش کیا۔

مزیدخبریں