کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 486 روپے اضافے سے 2 لاکھ 46 ہزار 828 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 29 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 784 ڈالر فی اونس ہے۔