پاکستان میں پولیو کا شکاربچوں کی تعداد43ہوگئی

Oct 30, 2024 | 07:16 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوگیا، رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 43 تک پہنچ گئی۔

بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ ضلع میں رواں سال کا پولیو کا پہلا کیس ہے۔

حکام کے مطابق بلوچستان میں اب تک پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں مجموعی تعداد 43 تک پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں