زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

Oct 30, 2024 | 08:35 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم کی جانب سے امریکی ڈالر کی 240روپے کی حقیقی ویلیو کے بیان اور سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری حجم 60 کروڑ ڈالر بڑھاکر 2ارب 80 کروڑ ڈالر تک کرنے کی خبر سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 12پیسے کی کمی سے 277روپے 62پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ اس دوران درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 05پیسے کے اضافے سے 277روپے 79پیسے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 06پیسے کے اضافے سے 278روپے 72پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

مزیدخبریں