پاک،بھارت میچ کے رنگ میں بارش کے ”بھنگ “کاخدشہ

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مر حلے کے میں روائتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کے باعث ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ میچ کولمبو کے پریماداسا انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے تاہم کل دن بھر اور رات کے اوقات میں کولمبو میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی دن بھر اور شام کو موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث میچ ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔