اخترمینگل کی منورحسن سے ملاقات

اخترمینگل کی منورحسن سے ملاقات
اخترمینگل کی منورحسن سے ملاقات

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ رہنما سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ فوج کا کام ملک پر حکمرانی نہیں بلکہ ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنا ہے ۔ بے نظیر بھٹو نے بلوچستان میں فوجی آپریشن کی مذمت کی اور نواب اکبر بگٹی کو شہید قرار دیا مگر ان کی پارٹی نے اقتدار میں آکر پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر دے کر رخصت کیا۔ سردار اختر مینگل نے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سردار اختر مینگل نے کہا کہ اسلام آباد آکر سب کو اپنا دکھڑا اور داستان سنائی۔ جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کو بھی بلوچستان پر ہونیوالے مظالم کے بارے میں بتایا۔ منور حسن کا کہنا ہے کہ بلوچ پہلے بھی محب وطن تھے اور اب بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سب کو معلوم ہے کہ کون لوگوں کو اٹھا کرلے جاتا ہے۔ بلوچوں کو دیوار سے لگا کر اپنے مفادات حاصل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -