حکومت ناکام ہوچکی ، اختر مینگل کے چھ نکات کی حمایت کرتے ہیں : نواز شریف

حکومت ناکام ہوچکی ، اختر مینگل کے چھ نکات کی حمایت کرتے ہیں : نواز شریف
حکومت ناکام ہوچکی ، اختر مینگل کے چھ نکات کی حمایت کرتے ہیں : نواز شریف

  

جیکب آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے جبکہ وہ سردار اختر مینگل کے چھ نکات کی حمایت کرتے ہیں اور اگر نکات پر غور نہ کیا گیا تو بلوچستان کی حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں ۔ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سندھ میں دوہرے نظام کے مخالفت کرتی ہے جبکہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دوہرے نظام کا خاتمہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئندہ نگران سیٹ اپ غیر جانبدار نہ ہو ا تو شفاف لیکشن مشکل ہوجائیں گے جس سے ملک کا مستقبل داﺅ پر لگ سکتا ہے۔

میاں محمد نواز شریف نے سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین میں دو ، دو لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا جبکہ ان کاکہنا تھا کہ پنجاب کی طرف سے بھیجے گئے اشیائے خوردنی کے ٹرک سیلاب کی وجہ سے راستے میںہی پھنسے ہوئے ہیں جوکہ راستہ کلیئر ہونے پر متاثرین تک پہنچ جائیں گے۔

مزید :

جیکب آباد -