قصور سے لاپتہ بچے کی لاش برآمد، ملزم گرفتار
قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) سرائے مغل سے لاپتہ ہونیوالے آٹھ سالہ بچے کی لاش برآمد کرکے پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیاہے ۔سرائے مغل کاآٹھ سالہ لڑکا چچازاد کی دکان پر سامان لینے گیالیکن واپس نہیں آیا۔پولیس نے شبہ ہونے پر چچازاد بھائی آزاد علی کو تفتیش میں شامل کیاتو اُس نے اعتراف جرم کرلیااور اُس کی نشاندہی پر کھیتوں میں دفن کی گئی لاش برآمد کرلی گئی ہے ۔پولیس نے تاوان کے لیے وصول کیے گئے دو لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے ہیں ۔