آمریت کیخلاف پاک،ترک قدریں مشترک ہیں:شہبازشریف

آمریت کیخلاف پاک،ترک قدریں مشترک ہیں:شہبازشریف
آمریت کیخلاف پاک،ترک قدریں مشترک ہیں:شہبازشریف

  

 انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی میں جمہوریت کے قیام اور آمریت سے نجات کی کئی قدریں مشترک ہیں۔انقرہ میں ترکی کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی چوتھی سالانہ کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی طرح ترک قیادت کو بھی جمہوریت کیلئے پابند سلاسل رہنا پڑا جس پر لوگوں نے لانگ مارچ کیے ۔ پاکستان بھی ان تجربات سے فائدہ اٹھا کر ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ ترکی کے تعاون سے پنجاب میں پچاس کروڑ ڈالر کے منصوبے جاری ہیں۔پنجاب کے بڑے شہروں کو استنبول اور انقرہ جیسے شہر بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

مزید :

لاہور -