انتہاپسند ایل کے ایڈوانی نے قرآن شریف سے رجوع کرلیا

انتہاپسند ایل کے ایڈوانی نے قرآن شریف سے رجوع کرلیا
انتہاپسند ایل کے ایڈوانی نے قرآن شریف سے رجوع کرلیا

  

بنگلور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ءایل کے ایڈوانی ان دنوں عربی زبان سیکھ رہے ہیں تاکہ قران پاک کو اس کی اصل زبان میں سمجھ سکیں۔ لوگوں کا خیال تھا کہ ایل کے ایڈوانی مختلف سکینڈلز کی زد میں آئی ہوئی بھارتی حکومت کو گرانے کی منصوبہ بندی کررہے ہوں گے۔ لیکن بنگلور میں ایک تقریب کے دوران ایڈوانی نے یہ کہہ کر لوگوں کو حیران کردیا کہ وہ ان دنوں عربی زبان سیکھنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ ایڈوانی نے بتایا کہ وہ ہندی اور انگلش میں قران کے ترجمے پڑھ چکے ہیں لیکن اب قران کی اصل روح کو اس کی اپنی زبان میں سمجھنا چاہتے ہیں اس لئے عربی سیکھ رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -