فضل الرحمان کااسلامی انقلاب قبول نہیں:منورحسن

فضل الرحمان کااسلامی انقلاب قبول نہیں:منورحسن
فضل الرحمان کااسلامی انقلاب قبول نہیں:منورحسن

  

 مردان(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ انہیں مولانا فضل الرحمٰن کا اسلامی انقلاب قبول نہیں ہے ۔ مردان میں شباب ملی کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا کے اسلامی انقلاب میں وہ خود کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور اکرم درانی وزیر اعلیٰ بنے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کو کو شکست ہو گئی ہے اور کشمیر میں بھارتی فوج نفسیاتی مسائل کا شکار ہوتی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی ظلم کے نظام کے خاتمے اور عدل کی قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

مزید :

مردان -