ایجنسیوں کا کردار ختم نہ ہوا تو انتخابات کابائیکاٹ کرینگے:طلال بگٹی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبربگٹی نے کہا ہے کہ کوئی تلاش کرنیوالا ہوتو بلوچستان کے مسئلے کا حل موجود ہے ۔ ایجنسیوں کا کردار ختم نہ ہوا تو انتخابات کابائیکاٹ کرینگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال اکبر بگٹی نے کہا بلوچستان میں ایجنسیوں کے کردار سے مزید انتشارپھیلے گا۔اختر مینگل ان کے دیئے گئے پروگروام پر چل رہے ہیں۔اختر مینگل نے جو چھ نکات پیش کیے ہیں ۔ وہ بھی ایک عرصے سے انکا ذکرکررہے ہیں۔انہوں نے کا کہ بلوچستان سے فوج کی واپسی اور مصنوعی قیادت کا انخلاءبھی ضروری ہے۔طلال بگٹی نے کہاکہ وہ نوازشریف کی دعوت پر لاہور آئے ہیں اورق لیگ کے سواباقی تمام پارٹیوں کے رہنماﺅں سے ملاقات کرینگے۔