ہم سب اُمید سے ہیں۔۔۔

ہم سب اُمید سے ہیں۔۔۔
ہم سب اُمید سے ہیں۔۔۔

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ فنکشنل کے سربرہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ وہ تمام مسلم لیگیوں کو اکٹھا کرنے کی کوششوں کررہے ہیں۔جبکہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وہ پیر صاحب پگارا کی قیادت کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سیدنے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کی اور تمام مسلم لیگیوں کے اتحاد پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ غلام مرتضیٰ جتوئی بھی موجود تھے۔ چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سید کو مخاطب کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ وہ جلد تمام مسلم لیگی دھڑوں کو یکجا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیک نیتی سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں اورانہیں قیادت یا عہدے کا لالچ نہیں ۔وہ صرف مسلم لیگ کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ اسلام آباد اور لاہور میں بھی بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہے کہ چوہدری شجاعت سے سندھ اور بلوچستان کی صورتحال پر باتیں کی۔ جس پارٹی نے پاکستان بنایا وہی اسے آگے بھی لے کر جائے گی۔ چورہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سید نے بتایا کہ پیر صاحب پگارا سے دل کھول کر باتیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ایک خاندان کی طرح ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ پیر پگارا کی قیادت میں ان کے ساتھ چلیں۔اس موقع پر مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ وہ سندھ میں یکساں بلدیاتی نظام چاہتے ہیں۔ بلدیاتی نظام کا آرڈیننس واپس لیا جائے یا اس میں ضروری ترامیم کی جائیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -