عاصمہ جہانگیر کی والدہ کاانتقال
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ بار کی سابق صدرعاصمہ جہانگیر اور حنا جیلانی کی والدہ صبیحہ جیلانی لاہورمیں انتقال کرگئیں۔ جن عمر 86برس تھی۔ نماز جنازہ منگل سہ پہر چاربجے 131ای ون گلبرگ تھری میں ادا کی جائے گی ۔ وہ مرحوم ملک غلام جیلانی کی اہلیہ اور معروف ادیب مولانا صلاح الدین احمد کی صاحبزادی تھیں۔مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف اور الطاف حسین نے ان کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔