دیگر صوبوں کیطرح پنجاب میں بھی جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرائے جائیں، نعیم انور

دیگر صوبوں کیطرح پنجاب میں بھی جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرائے جائیں، نعیم ...

  

                                        لاہور(خبر نگار) پاکستا ن مسلم لےگ(ضیا) کے رکن پنجاب اسمبلی محمدنعیم انور نے کہا ہے کہ دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرائے جائیں،اس سے سیاسی جماعتیں اور جمہوری ادارے مضبوط ہوں گے مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہوگی۔گذشتہ روز حلقہ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئے روز گرتے ہوئے روپے اور بڑھتے ہوئے ڈالر کی قےمت حکومتی معاشی پالےسےوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،حکمران عوام کے مسائل حل کرنے مےں بری طرح ناکام نظر آ رہی ہے، حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تےاری کر لی ہے ، انہوں نے کہا کہ کرپشن ، لاقانےونےت،بد امنی، مہنگائی، اور دہشت گردی کو روکنے کے لئے حکومت کوئی عملی اقدامات نہےں کر رہی جس سے ملک کو شدےد نقصان پہنچ رہا ہے ۔بلوچستان میں زلزلہ سے مشکلات کا شکار عوام کے ساتھ ہیں ان کی ہم ہر قسم کی اخلاقی و مالی امداد جاری رکھیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -