پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اجلاس، ملازمین کی بس پر خود کش حملہ کی مذمت

پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اجلاس، ملازمین کی بس پر خود کش ...

  

                                                    لاہور(انوسٹی گیشن سیل) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس،پشاور میں ملازمین کی بس پر حملے کی پر زور مذمت کی۔اتوار کے روز پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی نے ایک ہنگامی اجلاس بلایا جس میں تمام عہدیداروں نے شرکت کی اور پشاور میں ایمپلائز کی بس پر ہونے والے حملے کی پر زور مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین بس کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والوں کوگرفتار کرکے سزا دی جائے۔ سول سیکرٹریٹ ایمپلائز یونین کے ارکان کا کہنا ہے سول سیکرٹریٹ ملازمین سرکاری اداروں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے انہوں نے مزید کہا کہ پشاور سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہر ممکن تعاون کے لئے ملازمین بھائیو ںکے ساتھ ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -