حکومت کے سو دن کے دوران 100چیزوں میں اضافہ ہوا، بلال مصطفی شیرازی

حکومت کے سو دن کے دوران 100چیزوں میں اضافہ ہوا، بلال مصطفی شیرازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                                    لاہور (جنر ل رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدرسید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت کے100روزہ اقتدار میںملک میں شرح مہنگائی میںبعض اشیاءکی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ ہوچکا ہے حکومت کی پالیسیوں سے مہنگائی کا جن پوری طرح بوتل سے باہر نکل آیا ہے ۔ہوشربا مہنگائی کے باعث غریب اور سفید پوش طبقہ کے لیے اپنا بھرم قائم رکھنا مشکل ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو یہ پارلیمنٹ کی توہین ہوگی۔سید بلال شیرازی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے قائم کردہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں دن بدن ہوشربا اضافہ ہورہا ہے قیمتوں کے تعین اور کنٹرول میں حکومت کا وجود نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث مہنگائی کی لہر نے عوام کو فاقہ کشی اور خودکشیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے۔