عوام کو حکومت سے بڑی توقعات ہیں، حکمران خواہشات کا احترام کریں، مفتی ظفر جبار

عوام کو حکومت سے بڑی توقعات ہیں، حکمران خواہشات کا احترام کریں، مفتی ظفر جبار

  

                                    لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی فورم کے مرکزی کنوینر مفتی ظفرجبار چشتی نے کہا ہے کہ عوام کو موجودہ حکومت سے بڑی بڑی توقعات ہےں، لوڈ شیڈنگ مہنگائی کے خاتمے کے لیئے حکومت فوری اقدامات کرے، بلدیا تی انتخا بات میں جھرلو کی سیا ست نہیں چلنے دی جا ئے گی۔گذشتہ روز تنظیم سازی کے حوالے سے گوجرانوالہ اور ساہیوال ڈویژن کے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیا تی انتخا بات جماعتی ہوں یا غیر جماعتی کچھ فرق نہیں پڑتا تاہم حکومت ان کے انعقاد کی حتمی تاریخ کا فوری اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ مسائل کے بڑے بڑے پہاڑ کھڑے ہیں اور حکمران ان کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں ،بلدیاتی نظام کی مضبوطی سے ہی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔اس سے فرارآمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ عوام دن بدن مسائل کی دلدل میں دھنستے چلے جارہے ہیں۔لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے۔کسی کی بھی جان ومال محفوظ نہیں۔جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام نے بلدیاتی نظام کو پنپنے کاموقع نہیں دیا۔ اسلامی احکامات سے حکمرانوں کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی منہ موڑا ہوا ہے جس سے ملک مشکلات کے دلدل میں پھنسا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی احکامات پر عمل کیئے بغیر ملک بحرانوں سے آزاد نہیں ہو سکتا انہوں نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں اپنی حیثیت کے مطابق امداد کر نا ہر مسلمان کا شرعی اخلاقی فریضہ ہے علماءنے اس بات پر زور دیا ہے کہ سانحہ پشاور کے اصل حقائق حکومت قوم کے سامنے پیش کرے اور ملزمان کو کیفرے کردار تک پہنچائے اور بلوچستان کی عوام کی امداد کے لیئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدا مات کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -