اہلسنت والجماعت کی پشاور قصہ خوانی بازار میں دھماکوں کی شدید مذمت

اہلسنت والجماعت کی پشاور قصہ خوانی بازار میں دھماکوں کی شدید مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                                                    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے قصہ خوانی پشاورمیں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ حکومتی اداروں کی کھلی بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ایک ہفتے میں ایک ہی شہر میں 3بم دھماکے اور دہشت گردوں کا گرفتار نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے پشاور میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے حکومت بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات کرے ۔انہوں نے کہا کہ 4اکتوبر کو ہونے والی شہدئے اسلام واستحکام پاکستان کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف مذہبی وسیاسی جماعتیںمشترکہ اعلامیہ جاری کریں گی اور کہاکہ ابھی تک کوئی ایسا کمیشن نہیں بنایا گیا جس کی تحقیقات پر عوام اور متاثرین مطمئن ہوں کسی کو کسی کا ایجنٹ نہیں کہتے سب مل کر پاکستان کو بچائیں ملک میں امن کا قیام ایک خواب بن گیا تمام سیاسی جماعتیں مل کر ملک میں قیام امن کے لیے متفقہ اور پائیدار حل تلاش کریں طالبان سے مذاکرات کے ابتداءمیں ہی ناکامی کی باتیں شروع کر دی گئی ہیں مذاکرات کا عمل سبوتاژ نہیںہونا چاہئے اور یہ واقعہ دہشت گردی کا پہلا واقعہ نہیں ہے پاکستان دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے ایسے واقعات تسلسل کے ساتھ ہو رہے ہیں پشاور میں بم دھماکہ دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی ہے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں حکومت قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔