ورلڈ ہارٹ ڈی پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
لاہور (جنرل رپورٹر) ورلڈ ہارٹ ڈے پر گزشتہ روز شالامار ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں آنے والے سینکڑوں مریضوں کو مفت طبی مشورے اور ادویات فراہم کی گئیں کیمپ میں آنے والے مریضوں کو بلڈ پریشر، شوگر، کولیسٹرول اور موٹاپے کے مفت ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی گئی اس موقع پر ہسپتال کے آڈیٹوریم میں خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں پروفیسر ظفر اللہ خان اور کارڈیالوجسٹ کامران بابر نے لوگوں کو دل کے امراض کی وجوہات اور بیماری سے بچاﺅ کے لئے تدابیر بتائیں۔