عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، افسر حسین کاظمی

عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، افسر حسین کاظمی

  

                                        لاہور( کلچرل رپورٹر) سمن آباد ٹاﺅن کے زیر اہتمام وحدت روڈ اتوار بازار مارکیٹ کمیٹی کے انچارج افسر حسین کاظمی نے کہا کہ ہم اتوار بازار کے معیار کو چیک کرتے ہیں روز کئی مرتبہ اس حوالے سے ہم سروے کرتے ہیں اور کوئی جو مہنگے داموں اور ناقص چیزیں فروخت کررہا ہوتا ہے ہم اس کے خلاف کارروائی بھی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ یہاں پر جو بھی خریداری کرنے کے لئے آرہا ہے اس کو ریلیف مل سکے اتوار بازاروں کا تو مقصد ہی ریلیف فراہم کرنا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے فرائض احسن طریقے انجام دے رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -