ملک دشمن عناصر سے مقابلہ کیلئے تمام قوتوں کو متحد ہونا ہو گا، خادم پرویز

ملک دشمن عناصر سے مقابلہ کیلئے تمام قوتوں کو متحد ہونا ہو گا، خادم پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                                            لاہور ( خبرنگار )پاکستان نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی چیئرمین خادم پرویز مسیح نے کہا ہے کہ ملک وقوم کے دشمن عناصر سے مقابلہ کے لئے تمام قوتوں کو متحد ہونا ہوگا،تاکہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اور امن وامان بحال ہوسکے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان ڈیمو کریٹک پارٹی اور قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے زیرِ اہتمام پشاور خود کش حملے میں ہلاک ہونے والے مسیحوں کی یاد میں اور بلوچستان میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور پشاور چار سدہ بس دھماکے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں پنجاب اسمبلی کے سامنے شمعیں روشن کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ہے ،اس موقع پر اس تقریب کے دوران شہید ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں،جس کی قیادت خادم پرویز مسیح چیئرمین PNDPنے کی جبکہ تقریب میں سیاسی سماجی اور مذہبی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی،جس میں پادری ریاض ملک،فادر برناڈ بھٹی،مبشر مراج مسیح،یونس بھٹی،پاسٹر حنیف،میاں عثمان،حاجی ذوالفقات،ایلڈر شمس،ایلڈررتن،پاسٹر فیاض مجید،فاروق سلیم،پارٹی تقریب میں مذہبی رہنماﺅں نے شہیدوں کے لئے خصوصی دعائیں کی سیاسی اور سماجی رہنماﺅں نے اپنے خطاب میں ملکِ پاکستان سے اظہارِ یکجتی کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے ملک پاکستان کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔لہٰذا قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ قوم یک جاں ہوجائے تاکہ مل کر ملک دشمن عناصر قوتوں کا مقابلہ کرسکیں اور کہا کہ حکومت پاکستان کے ہراُس فیصلے کی حمایت کریںگے،جو ملک اور قوم کے مفاد میں ہوگا۔