یکم اکتوبر سے بجلی نرخوں میں 30فیصد اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، حاجی اشفاق

یکم اکتوبر سے بجلی نرخوں میں 30فیصد اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، حاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                                            لاہور (جنر ل رپورٹر ) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے صدرحاجی اشفاق حسین نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے بجلی کی قیمتوں میں30فیصد تک اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا ۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، مہنگی بجلی اورگیس ملک میں صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔مہنگی پیداوار کے باعث پاکستان کی برآمدات میں کمی واقع ہورہی ہے،حکومت اگر انڈسٹریز کو ترقی دینا چاہتی ہے تو انڈسٹریز کو اس کی ضرورت کے مطابق سستی بجلی، گیس اور پٹرول فراہم کرے تاکہ انڈسٹریز اپنی پوری استطاعت کے مطابق سستی مصنوعات تیار کرے، اس سے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگااور حکومت کا ویژن بھی مکمل ہوگا۔سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے پیداواری لاگت بڑھے گی اور انڈسٹری کا پہیہ رک جائے گا ، حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی بجائے پٹرولیم لیوی کم کرکے قیمتیں برقرار رکھے ،اور اس کا بوجھ عوام پر نہ پڑنے دے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور غریب ،سفید پوش طبقہ کیلئے مہنگائی کی شرح 9فیصد سے تجاوز کرگئی ہے ،حکومت کی جانب سے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوجائے گا اس لیے حکومت مہنگائی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے تاکہ عوام سکون کا سانس لے سکے۔