طبی ماہرین تمباکو نوشی کے خلاف لوگوں میں شعور اجاگر کریں، مجتبیٰ شجاع

طبی ماہرین تمباکو نوشی کے خلاف لوگوں میں شعور اجاگر کریں، مجتبیٰ شجاع

  

                                                                            لاہور ( خبرنگار ) وزیر ، ایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو پیچیدہ بیماریوں کے موثر علاج کے لئے وسائل کی ری جنریشن کے ذریعے سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتیں مہیا کرے گی۔انہوں نے طبی ماہرین سے کہا ہے کہ وہ تمباکو نوشی کے خلاف لوگوں میں شعورپیدا کریں کیونکہ سگریٹ نوشی لوگوں میںدل کی پیچیدہ بیماریوں کے علاوہ ٹی بی ‘ سانس و پھیپھڑوں کے کینسر اور دیگر بیماریوں کا باعث ہے۔ ورلڈ ہارٹ ڈے کے سلسلے میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ سادہ خوراک صبح کی سیر اور سادہ طرز زندگی اپنانے سے دل کی بیماریوں سے بچنے کا موزوں طریقہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دل کی بیماریوں کا رحجان اب نوجوانوں میں بھی نظر آرہا ہے اور 45 سال سے زائد عمر کے 40 فیصد افراد جبکہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد میں 7 فیصد افراد دل کے مختلف عارضوں میں مبتلا ہیںجبکہ نوجوانوں میں کولیسٹرول لیول زیادہ ہونے کی بھی شکایات آرہی ہیں جس سے بچنے کے لئے وزن کو کم کرنا ، باقاعدگی سے ورزش اور میڈیکل چیک اپ کروایا جائے ۔علاوہ ازیں فیصل چوک میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے لگائے گئے کیمپ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے میاں مجتبی شجاع الرحمن نے مخیر حضرات سے کہا کہ وہ بلوچی بھائیوں کی امداد کے لئے دل کھول کر عطیات دیں -انہوں نے عوام سے بھی کہا کہ وہ امدادی فنڈ میں زیادہ سے زیادہ رقوم جمع کروائیں-انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی بحالی کے لئے ہرممکن وسائل مہیا کئے جائیں گے اور جب تک متاثرین زلزلہ اپنے پا¶ں پر کھڑے نہیں ہو جاتے پنجاب کے عوام اور حکومت کی جانب سے امدادی اشیاءکی فراہمی جاری رہے گی-انہوں نے کہا کہ اپنے بھائیوں کی امداد کرناہم سب پر فرض ہے -

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -