ورلڈ پاسبان ختم نبوت ، عدلیہ بچاﺅ کمیٹی نے دہشتگردی کےخلاف یوم سیاہ منایا
لاہور (پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور عدلیہ بچاﺅ کمیٹی نے وطن عزیز مےں بڑھتی دہشتگردی کےخلاف ملک بھر مےں یوم سیاہ منایا ، امن مارچ اور مظاہرے کئے لاہور پرےس کلب مےں امن رےلی سے خطاب کرتے ہوئے قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان، ڈاکٹر شاہد نصیرنے کہا کہ وطن عزیز پاکستان مےں بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور خودکش اور ڈرون حملے ملک دشمنوں کی غیر اعلانیہ جنگ ہے تانے بانے امریکہ، اسرائیل، اور بھارت سے ملتے ہیں ان حالات مےں اسلام پسند اور محب وطن عناصر پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ متحد ہو کر امن و سلامتی کے دشمنوں کے تمام تر ناپاک عزائم خاک مےں ملا دیں ۔