ملکی سلامتی کیلئے کافروں اور انکے ایجنٹوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بننا ہو گا، عرفان مہشدی

ملکی سلامتی کیلئے کافروں اور انکے ایجنٹوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بننا ہو ...

  

                                         لاہور(سٹاف رپورٹر)مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ سید عرفان مشہدی نے کہاہے کہ پاکستان میں شرعی قوانین کا نفاذ عمل میں نہیں لایا جاتا اور قادیانیوں کو مانیٹر نہ کیا گیا تو سازشوں کا سلسلہ جاری رہے گا ،بیرونی قوتیں مسلم امہ کی بربادی میں مصروف ہیں۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا۔گذشتہ روز جماعت کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید عرفان مشہدی نے کہا کہ قدرتی آفات اسلام سے دوری کے سبب ہی آتی ہیں ،ہمیں قدرتی آفات کی زد میں آنے والے مسلمان بھائیوں ہر قسم کی مدد کرنا ہوگی۔اوراپنی زندگیوں پر اسلام کیا عملی طور پر نفاذ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم کی حرمت اور وطن عزیز کی سلامتی پر جماعت اسلامی کوئی آنچ بھی برداشت نہیں کرے گی۔پاکستان کی سلامتی دشمنوں کی نظر میں کھٹکتی ہے۔ہمیں کفار اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنناہوگا۔اسلامی عقائد وارکان کی سلامتی کی بنیاد عقیدہ ختم نبوت ہے جو اسلام کی عالمگیریت اور حفاظت کا ذریعہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ قا دیانی مختلف روپ دھار کرآئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں۔ملک میں ہو۲نے والی دہشت گردی بھی انہی کی سازشوں کا نتیجہ ہے ان کی منفی سرگرمیوں کو روکا جانا نہایت ضروری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -