طالبان سے مذاکرات ملکی بقاءاور سلامتی کے حق میں ہونا چاہیں، پیر فضل حق

طالبان سے مذاکرات ملکی بقاءاور سلامتی کے حق میں ہونا چاہیں، پیر فضل حق

  

                                            لاہور(خبر نگار) جمعیت مشائخ پاکستان کے قائد پیر فضل حق نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات ملکی بقاءاورسلامتی کے حق میں ہونے چاہیے،ایسے حالات میں مذاکرات سے دہشت گردوں کو فائدہ ہوگا۔گذشتہ روز لاہور دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ طالبان کو پاکستان میں دفتر کھولنے مشورہ دے رہے ہیں وہ دہشت گردوں کے نمائندے ہیں اور وہ شہیدوں کے خون سے غداری اور ان کی لاشوں پر سیاست کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ سیاستدانان یتیم بچوں بچیوں اور انکے والدین سے پوچھیں جن کے پیارے پمیشہ ے لئے دہشت گردی کی وجہ سے جدا ہو گئے ہیں ۔انہوں پشاور میں ہونے والی مسلسل دہشت گردی کی شدید مذمت اور بلوچستان میں قدرتی آفت سے شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت کی دعا مشکلات کا شکار ہونے والوں کے لئے یکجہتی کا اظہار کتے ہوئے کہا کہ اب ملک سے دہشت گردی کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -