حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، ڈاکٹر محمد سعید

حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، ڈاکٹر محمد سعید

  

                                             لاہور(خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ(فنکشنل) پنجاب کے رہنما ملک ڈاکٹر محمد سعیدنے کہاکہ حکمران عوام کی آنکھوں میں مسلسل دھول جھونک رہے ہیں ، ملکی معیشت حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہوچکی ہے،حکمرانوں کو مزید سبز باغ دکھانے بند کرنا ہوں گے ،جلد حکومت کے میگا پروجیکٹ کا پردہ چاک ہونے والا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوںنے اپنے دفتر میں میڈیا کے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہکشکول توڑنے کے دعویدار حکمرانوں نے پہلے آئی ایم ایف سے قرض لے کر ملک پر مزید قرضوں کا بوجھ ڈالا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ساری سکیمیں (ن) لیگ اپنے پہلے دورِحکومت میں آزماکر برُی طرح ناکام ہو چکی ہے ، یہ سکیمیں نوجوانوں کو سبز باغ دکھانے کے سوا کچھ بھی نہیں، ایسی سکیموں سے نوجوانوں کا مستقبل نہیں بدلا جا سکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -