پتنگ بازی جیسا خطر ناک کھیل جاری، شہری سراپا احتجاج
لاہور(خبر نگار) شہر میں پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کا سلسلہ ختم نہیں ہو سکا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز اس ناٹ کھیل کا سلسلہ جاری ہے، جس پر شہری سراپا احتجاج بنے رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت اور پولیس پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کی روک تھام میں ناکام ہو کر رہ گئی ہے اور شہر میں اس خطرناک کھیل نے زور پکڑ رکھا ہے اور بالخصوص جمعتہ المبارک اور اتوار کی چھٹی کے روز اس خطرناک کھیل کا سلسلہ دن بھر جاری رہتا ہے۔گزشتہ روز بھی اس خطرناک کھیل کا سلسلہ جاری رہا ہے جس میں شمالی لاہور کی آبادیوں باغباپنورہ، کوٹ خواجہ سعید، شالا مار اور غازی آباد سمیت سمن آباد، مزنگ اور ساندہ کے علاقوں میں گزشتہ روز اس خطرناک کھیل کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ہے ، جس پر شہری سراپا احتجاج بنے رہے ہیں، شہریوں نے پتنگ بازی کے خطرناک کھیل کی روک تھام نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور اس خطرناک کھیل کی روک تھام کی ناکامی پر پولیس اور ضلعی حکومت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ، دوسری جانب اینٹی کائیٹ فلائنگ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر راﺅ محمد اکرم خان اور پتنگ متاثرین کمیٹی کے چیئرمین شیخ محمد امین قادری نے کہا ہے کہ حکومت نے نوٹس لیکر اس خطرناک کھیل کی مکمل روک تھام نہ کی تو مکمل 4اکتوبر کو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔