ایرانی صدر کی شیریں گفتگو کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اُٹھاﺅں گا بنجمن نیتن یاہو

ایرانی صدر کی شیریں گفتگو کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اُٹھاﺅں گا بنجمن نیتن ...

  

                                           یروشلم(اے پی اے )اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہوکا کہنا ہے کہ ایرانی صدر روحانی کی شیریں گفتگو کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھاﺅں گا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی خاطر اتوار کے روز نیو یارک پہنچے،وہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے علاوہ پیر کے روز امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات بھی کرینگے ۔اسرائیل سے روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے سامنے ایران کی امریکہ کیساتھ شیریں گفتگو کے بارے سچ پیش کرینگے ۔ ہم امن کی کوششوں کو نقصان پہنچنے نہیں دینگے۔حقائق روحانی کی مسکراہٹ کی ےلغاراور شیریں گفتگو کے چہرے کی حالت کو ضرور نمایاں کردینگے، اس وقت کا سچ دنیا میں امن و امان اور سکیورٹی چیلنجز ہیں اور ہمیں اسرائیل کی سلامتی عزیز تر ہے۔ انہوں نے خواہش کااظہار کیا کہ وہ پیر کے روز امریکی صدر اوبامہ سے ملاقات کے لئے پر امید ہیں ۔انہوںنے نیو یارک پہنچتے ہی ایرانی جاسوس کی گرفتاری پر کڑی تنقید کی اور ساتھ ہی ساتھ امریکی سرزمین پر دہشتگردی منصوبے کی مذمت کی ۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے مطابق ایران نے انٹیلی جنس معلومات چرانے کیلئے اپنا ایجنٹ بھیجا تاکہ وہ امریکی ایمبیسی پر حملہ کر سکے ۔

مزید :

عالمی منظر -