مقبوضہ کشمیر:شوپیاں کے رہائشیوں نے بھارتی پولیس کیمپ کو ہٹانے کے لیے قابض انتظامیہ کو ڈیڈ لائن دے دی

مقبوضہ کشمیر:شوپیاں کے رہائشیوں نے بھارتی پولیس کیمپ کو ہٹانے کے لیے قابض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں شوپیاں کے لوگوں نے گاگران کے علاقے میں قائم بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ کو ہٹانے کے لیے قابض انتظامیہ کو ڈیڈ لائن دے دی ۔ گاگران کیمپ سے وابستہ اہلکاروں نے حال ہی میں پانچ بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو قتل کر دیا تھا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے کے لوگوں نے شوپیاں میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کہا کہ اگر 10اکتوبرتک پولیس کیمپ کو نہیںہٹایا گیا تو وہ بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ نوا مسجد میںہونے والے اجلاس میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی سرپرستی میںقائم فورم ، تاجروں، ٹرانسپوٹروں اور سول سوسائٹی کے علاوہ تمام مذہبی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوںنے شرکت کی۔
 اجلاس میں شریک ایک تاجر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ دوران اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ 4اور 7اکتوبر کو شوپیاںقصبے میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور آنے والے جمعہ کو نماز کے بعد گول چوک میں ایک خاموش احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ اجلا س میں شریک ایک اور شخص نے کہا کہ اگر کٹھ پتلی انتظامیہ نے 10اکتوبر تک سی آر پی ایف کیمپ کو مکمل طور پر نہ ہٹایا تو پھر اسکے اگلے روز ایک اجلاس کے دوران مزیدلائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اجلاس میں شریک گاگران کے سینئر شہریوں نے کہاکہ اگر 10اکتوبر تک کیمپ کو نہ ہٹایا گیا تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گا اور علاقے کی تمام آبادی نقل مکانی کرے گی۔

مزید :

عالمی منظر -