کولمبیا ¾ صدر نے فارک باغیوں سے مغوی کو بازیاب کرانے کے معاملے میں ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی

کولمبیا ¾ صدر نے فارک باغیوں سے مغوی کو بازیاب کرانے کے معاملے میں ثالثی کی ...

  

بگوٹا (این این آئی)کولمبیا کے صدر جوآن مینئل سانتوس نے انسانی حقوق کے امریکی کارکن ریو جیسی جیکسن کی طرف سے فارک باغیوں سے ایک مغوی کو بازیاب کرانے کے معاملے میں ثالثی کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ صدر جوآن مینئل سانتوس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ فارک باغیوں سے امریکی مغوی کی بازیابی کی اجازت صرف ریڈ کراس کو دی جائےگی کیونکہ ہم میڈیا میں تماشا نہیں بنانا چاہتے۔ستمبر کے اوائل میں کولمبیا کے دورے کے دوران جیسی جیکسن نے کولمبیا میں باغیوں کے سب سے بڑے گروپ فارک سے کیون سکاٹ کو رہا کرنے کی اپیل کی تھی۔اس سے پہلے جیسی جیکسن سابق امریکی فوجی کیون سکاٹ سیوٹے کی بازیابی کےلئے آئندہ ہفتے کولمبیا جانے پر راضی ہو گئے تھے۔ کیون سکاٹ نے افغانستان کی جنگ میں بھی حصہ لیا تھا۔فارک باغیوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جیسی جیکسن کے تجربے اور ایمانداری سے کیون سکاٹ کی بازیابی جلد ہو سکے گی جس کے بعد کیوبا کے دورے کے دوران فارک باغیوں سے مغوی کیون کو بازیاب کرانے کےلئے وہ ثالثی کے کردار پر راضی ہو گئے تھے ادھرفارک باغیوں نے کہاکہ کیون سکاٹ کی رہائی سے کیوبا میں کولمبیا کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کےلئے ماحول بہتر ہو جائےگا۔

مزید :

عالمی منظر -