جمہوریہ کانگو ، قیمتی دھات کولتان کی روانڈا سمگلنگ کی کوشش ناکام

جمہوریہ کانگو ، قیمتی دھات کولتان کی روانڈا سمگلنگ کی کوشش ناکام

  

کنساشا(اے پی پی)جمہوریہ کانگو کے کسٹم حکام نے ملک کے سرحدی علاقے سے قیمتی معدنی دھات کولتان کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔ کانگو کے شمالی صوبے کے وزیر معدنیات جین ورانجے نے ذرائع ابلاغ کو بتایاکہ کسٹم حکام نے ایک جیپ کو روکا جو روانڈا کے سرحدی علاقے جینسی کی جانب جارہی تھی۔ تلاشی پرجیپ کے خفیہ خانوں سے کولتان کی 375کلو مقدار برآمد کر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ۔

 انہوں نے بتایا کہ یہ قیمتی دھات موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانگ مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -