نائیجریا ¾ درائے نگر میں مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی ¾ 43افراد ہلاک ¾ 100لاپتہ

نائیجریا ¾ درائے نگر میں مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی ¾ 43افراد ہلاک ¾ 100لاپتہ

  

ابوجا(این این آئی) نائیجیریا کے دریائے نگرمیں مسافروں سے بھری کشتی ڈوبنے سے 43 افراد ہلاک اور 100 سے زائد تاحال لا پتہ ہو گئے۔نائیجیریا کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ محمد صبا کے مطابق تقریباً 150 مسافروں سے بھری کشتی نائیجیریا کے علاقے ما لیلی سے نکلی تو 2 حصوں میں ٹوٹ گئی، اب تک 43 لاشوں کو نکالا جا چکا ہے جبکہ 100 افراد تاحال لا پتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ محمد صبا نے بتایا کہ کشتی پر ضرورت سے زیادہ سامان لادا گیا تھا جب کہ مسافر کی تعداد بھی گنجائش سے زیادہ تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

مزید :

عالمی منظر -