متحدہ عرب امارات میں گھروں اور دفاتر میں حقہ پینے پر پابندی

متحدہ عرب امارات میں گھروں اور دفاتر میں حقہ پینے پر پابندی

  

دبئی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے حکام نے گھروں اور دفاتر میں حقہ پینے پر پابندی عائد کردی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام گزشتہ کئی سال سے تمباکو نوشی بالخصوص حقوں کے استعمال کے خلاف اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عرب امارات کی حکومت نے گھروں ، قہوہ خانوں، ریستورانوں اور گھروں میں حقہ کی فراہمی پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقوں کو صرف ایسی جگہوں پر استعمال کیا جاسکتا ہے جنہیںلائسنس جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جدید سائنسی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حقہ بھی سگریٹ جیسا مضر ہے۔

مزید :

عالمی منظر -