اٹلی ¾ برلسکونی کی پارٹی وزراءکے استعفے بعد سیاسی بحران پیدا ہوگیا

اٹلی ¾ برلسکونی کی پارٹی وزراءکے استعفے بعد سیاسی بحران پیدا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 روم (این این آئی)اٹلی کی کابینہ سے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی کی پارٹی کے وزراءکے استعفے کے بعد زبردست سیاسی بحران پیدا ہوگیا ¾بحران سے نکالنے کےلئے اطالوی صدر نے متبادل راستے تلاش کرنے پر غور شروع کر دیا ۔اطلاعات کے مطابق سلویو برلسکونی کی پارٹی اور وزیر اعظم انریکو لیٹّا کی جماعت کے مابین خراب تعلقات کے نتیجے میں بحران پیدا ہوااطالوی صدرجیورجیو نیپولیٹانونے اس بات کا عندیہ دیا کہ وہ اس بات کی کوشش کریں گے کہ کوئی نیا اتحاد بن سکے اور تازہ انتخابات نہ کرانا پڑے۔ صدر نیپولیٹانو نے کہا کہ ہمیں ایک ایسی پارلیمان کی ضرورت ہے جو بحث کرے اور کام کرے اور ایسی پارلیمان نہیں جو اکثرو بیشتر ٹوٹتی رہے۔انھوں نے کہا کہ ہم ملک میں ہمیشہ انتخابی مہم نہیں چاہتے۔ حکومت کے عمل، فیصلوں اور ملک کے مسائل کے حل کے لیے اٹھائے گئے اقدام میں تسلسل کی ضرورت ہے۔اس سے قبل برلسکونی نے یہ دھمکی دے تھی کہ ان کو ٹیکس فراڈ کے معاملے میں سینیٹ سے نکالا گیا تو وہ اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے وزراءکو حکومت سے الگ کر دیں گے۔وزیراعظم انریکو لیٹّا اپنی حکومت کو بچانے کی غرض سے نیو یارک سے فوراً واپس آ گئے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ اگر ان کی حکومت اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کر سکی تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -