اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے شام کے قومی اتحاد کے سربراہ کی ملاقات

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے شام کے قومی اتحاد کے سربراہ کی ...

  

اقوام متحدہ (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے شام کے حکومت مخالف قومی اتحاد کے سربراہ احمد جربا نے ملاقات کی اور صدر بشارالاسد کی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کی درخواست کی ۔ ملاقات کے دوران احمد جربا نے کہا کہ بشارالاسد کی حکومت قومی اتحاد اور دیگر مخالفین کو تسلسل کے ساتھ دہشتگردوں کے نام سے پکارتی ہے ۔ ہم اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مجوزہ امن کانفرنس میں اپنا وفد بھیجنے کو بھی تیار ہیں۔ بان کی مون نے احمد جربا کی جانب سے مجوزہ جنیوا امن کانفرنس میں وفد بھیجنے کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیگر اپوزیشن گروپوں سے بھی بات کر کے مشترکہ اورموثر وفد تشکیل دیں۔

مزید :

عالمی منظر -