اسلام کے نام پر انتشار پھیلانے والوں کیخلاف مسلم امہ متحد ہو جائے ، ملائیشیاء

اسلام کے نام پر انتشار پھیلانے والوں کیخلاف مسلم امہ متحد ہو جائے ، ...

  

اقوام متحدہ (اے پی پی)ملائیشیاءکے وزیر اعظم محمد نجیب بن حاجی عبدالرزاق نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر انتشار پھیلانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے پوری دنیا کے امن پسند مسلمان اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ اسلام کیخلاف بچھائی گئی دشمنوں کی چال کا خاتمہ کرنے کیلئے روشن و جدت خیالی بہترین راستہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےجنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ محمد نجیب نے کہا کہ پوری دنیا میںاس وقت انتشار پسندی لوگوں میں موت بانٹ کر ترقی کے امکانات ضائع کر رہی ہے ۔

 حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایک ہی عقیدے کے لوگ اپنے ہم عقیدہ بھائیوں کے گلے کاٹ رہے ہیں، جس سے پوری مسلم امہ متاثر ہو رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو خطرہ بیرونی عناصر سے نہیں بلکہ صرف اپنے لوگوں سے ہے جس کی روک تھام کرنی ہوگی۔

مزید :

عالمی منظر -