افغانستان ،صدارتی انتخاب کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری

افغانستان ،صدارتی انتخاب کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری

  

کابل(آئی این پی)افغانستان میں ،صدارتی انتخاب کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ، 6اکتوبر تک رجسٹریشن کرائی جا سکے گی ،انتخابات آئندہ سال اپریل میں ہوں گے ۔افغان انڈیپنڈنٹ الیکشن کمیشن نے اگلے صدارتی انتخاب کے لیے امیدواروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔افغانستان میں صدارتی انتخاب اپریل 2014میں ہو رہے ہیں جس میں وزیر خارجہ زلمے رسول کے صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے آنے کا امکان ہے۔ دیگر ممکنہ امیدواروں میں ڈاکٹر عبداللہ، ڈاکٹر اشرف غنی، حنیف احمد، فاروق وردک اور عبدالرب رسول سیاف شامل ہیں۔ افغانستان میں سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور انتخابی اتحاد تشکیل دیے جا رہے ہیں۔ افغانستان میں استحکام کے لیے آزادانہ، شفاف اور منصفانہ انتخاب ناگزیر ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -